بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے بنگلادیشی خاندان پر گولیاں برسادیں بچی جاں بحق
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی بچی آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی
بھارتی فوج کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے بنگلادیشی سرحد پر فائرنگ سے آٹھویں جماعت کی طالبہ جاں بحق ہوگئی جب کہ دیگر 3 افراد زخمی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ بنگلا دیش کے سرحدی علاقے شریف پور میں پیش آیا جہاں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے شناخت پوچھے بغیر ایک خاندان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی نے فائرنگ سے ہلاک ہونے والی لڑکی کی لاش کو قبضے میں لے لیا جب کہ زخمیوں نے لالارچک گاؤں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔
بعد ازاں دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سلہٹ کے ایک اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
بنگلادیشی بارڈر فورس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حقیقت سامنے آنے کے باوجود لاش دینے سے انکار کردیا۔ والدین اپنے جگر کے گوشے کی لاش کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت سورنا داس کے نام سے ہوئی جو اپنی ماں سنجیتا رانی داس اور چٹاگانگ سے آنے والے ایک رشتہ دار جوڑے کے ساتھ تریپورہ میں رہنے والے اپنے بھائی پریندر داس سے ملنے کے لیے سرحد عبور کر رہے تھے۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ خاندان غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے بھارتی ریاست تریپورہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور تنبیہ کے باوجود نہیں رکا تھا۔