قتل کا مقدمہ شکیب ٹیم کے ہمراہ وطن نہیں جائیں گے

تاریخی فتح کا جشن آل راؤنڈر ٹیم کے ہمراہ نہیں مناسکیں گے


ویب ڈیسک September 04, 2024
تاریخی فتح کا جشن آل راؤنڈر ٹیم کے ہمراہ نہیں مناسکیں گے (ویب ڈیسک ایکسپریس)

پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں تاریخی شکست دینے والی بنگلادیشی کے آل راؤنڈر ٹیم کے ہمراہ وطن نہیں جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلادیشی آل راؤنڈر و سابق ممبر اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کیخلاف سیریز کے بعد ٹیم کے ہمراہ وطن واپس روانہ نہیں ہوں گے۔

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگال ٹائیگرز کی ٹیم کراچی سے دبئی اور دوحا کے راستے بنگلادیش روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں: شکیب پر قتل کا مقدمہ؛ بنگلادیشی کپتان و وکٹ کیپر حمایت میں آگئے

تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔

دوسری جانب سیریز میں فتحیاب بنگلادیش کی ٹیم وطن واپسی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ رات بنگلادیش کی ٹیم نے رات گئے ہوٹل میں قیام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شکیب کو بنگلادیشی ٹیم سے الگ کرنے کا مطالبہ، بورڈ کو نوٹس موصول

شکیب الحسن کے خلاف 22 اگست کو ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، وہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ میں شریک آل راؤنڈر شکیب الحسن پر قتل کا مقدمہ درج

آل راؤنڈر کی واپسی سے متعلق فیصلہ بنگلادیش کی نگراں حکومت کرے گی۔

بنگلادیشی کرکٹر پر ڈھاکا میں گارمنٹ فیکٹری کے ملازم کے قتل کا مقدمہ درج ہے، جس میں انکے علاوہ سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور اداکار فردوس احمد سمیت 154 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |