خود کو امریکی شہری ظاہر کرکے طالبات کو بلیک میل کرنے والا گارڈ گرفتار

ملزم جابر نجی یونیورسٹی میں گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا، ایف آئی اے حکام


ویب ڈیسک September 04, 2024
ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا:فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے ) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے امریکی شہری ظاہر کرکے طالبات کو بلیک میل کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نجی یونیورسٹی میں بطور سکیورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا۔ ملزم خود کو امریکی شہری اور ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے طالبات کو اپنے جال میں پھنساتا تھا اوریونیورسٹی طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔ ملزم کی شناخت محمد جابر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو جناح گارڈن اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم طالبات کو قابل اعتراض مواد پر بلیک میل کرنے میں ملوث ہے۔ملزم کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم جابر گزشتہ کئی ماہ سے طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کررہا تھا۔ گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں