اوریا مقبول جان کا سائبرکرائم کیس کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع

ایف آئی اے کا مقدمہ بد نیتی پر مبنی ہے، درخواست گزار

اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان نے سائبر کرائم کیس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔


اوریا مقبول جان کے وکلا نے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست ضمانت میں ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوریا مقبول جان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں۔ ایف آئی اے نے اوریا مقبول کے ٹوئٹس سے متعلق کوئی بیان ریکارڈ نہیں کیا۔ایف آئی اے کا اوریا مقبول جان کے خلاف مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔
Load Next Story