88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف

سزائے موت کے 68 شہری شامل، متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432 پاکستانی قید ہیں


ویب ڈیسک September 04, 2024
فوٹو: فائل

دنیا کے 88 ممالک کی جیلوں میں 20 ہزار پاکستانیوں کے قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئیں جس میں معلوم ہوا ہے کہ 88 ممالک کی جیلوں میں بیس ہزار پاکستانی شہری قید ہیں۔ ان میں سزائے موت کے 68 پاکستانی شامل ہیں جنہیں دہشت گردی، قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292، سعودی عرب میں 10 ہزار 432، ملائیشیا میں 463 برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکیہ میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، عراق میں 40، امریکا میں 114، سری لنکا میں 89، اسپین میں 92، افغانستان میں 85، ساؤتھ افریقا 48 اور فرانس میں 286 پاکستانی قید ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |