جناح اسپتال میں تیمارداروں کا ڈاکٹروں پر حملہ دو ڈاکٹر زخمی

واقعے کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج


Staff Reporter September 04, 2024
واقعے کے خلاف ڈاکٹرز سراپا احتجاج

جناح اسپتال میں 70 سالہ مریضہ کے تیمار داروں نے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا،حملے کے نتیجے میں دو ڈاکٹر زخمی ہوگئے۔

جناح اسپتال کراچی کی ایمرجنسی میں گزشتہ رات افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اسپتال میں ڈائریا میں مبتلا 70 سالہ مریضہ کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تو مریضہ کے ساتھ آئے دو مشتعل تیمار داروں نے علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹرز زخمی ہو گئے۔

ڈاکٹروں نے اس واقعے کے بعد پولیس اسٹیشن کا رخ کیا تاہم پولیس نے تعاون نہیں کیا اور نہ ہی ایف آئی آر درج کی گئی، جس پر ڈاکٹروں نے رات گئے اسپتال کی ایمرجنسی میں علامتی احتجاج ریکارڈ کروایا۔

احتجاج میں ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ جناح اسپتال میں سکیورٹی کی کمی کی وجہ سے ڈاکٹروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں حفاظتی اقدامات کو بہتر بنایا جائے، ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور ایف آئی آر درج کی جائے، ورنہ ڈاکٹروں کی تنظیموں کی جانب سے کام کا بائیکاٹ اور احتجاج کیا جائے گا۔بعد ازاں اسپتال حکام کے تعاون سے پولیس نے ایف آئی آر درج کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں