پنجاب ہائے وے پولیس اہلکاروں افسروں کے لفٹ لینے پر پابندی
لفٹ لینے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی، مراسلہ
پنجاب ہائے وے( پی ایچ پی) پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کے لفٹ لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی پی ایچ پی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق افسران و اہلکار شاہراہوں پر گاڑیاں روک کر لفٹ لیتے نظر آتے ہیں۔ رنگ روڑ، جی ٹی روڑ اور موٹروے پرگاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کو معطل کر دیا جائے گا۔ آئندہ گاڑیاں روک کر لفٹ لینے والوں کے خلاف کڑی محکمانہ کاروائی بھی کی جائے گی۔