جمعیت کا طلبہ یونین بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا اعلان

ہم "اٹھو جہاں بدل دو" مہم چلائیں گے جس سے طلباء کو بنیادی حق ملیں گے، جمعیت

ہم "اٹھو جہاں بدل دو" مہم چلائیں گے جس سے طلباء کو بنیادی حق ملیں گے، جمعیت

اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین کی بحالی کے لئے لاہور ہائیکورٹ جانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ شمالی پنجاب تصور حسین نے کہا کہ پنجاب میں ہزاروں اسکولوں کی نجکاری کی گئی اور 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، تعلیمی بجٹ پر ہمیشہ کٹ لگایا گیا، تعلیمی اداروں میں میرٹ کی پامالی ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا میں 150 نمبر ہے، چالیس بچوں پر ایک استاد ہے، گھوسٹ اسکولز موجود ہیں، پنجاب میں ایڈہاک پر تعلیمی نظام چلایا جا رہا ہے، بنگلہ دیش ، کشمیر ، بلوچستان میں طلبہ تحریک چلی، اب پاکستان کا طالب علم بھی جاگ چکا ہے، ہم "اٹھو جہاں بدل دو" مہم چلائیں گے جس سے طلباء کو بنیادی حق ملیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے طلباء احتجاج پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا، اسلامی جمعیت طلبہ اسٹوڈنٹ یونین کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرے گی، جلسہ جلوس بھی کرے گی، ہم متحدہ طلباء محاذ کی کوشش کر رہے ہیں، طلباء کو گروہوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story