اولمپکس میں شریک یوگنڈا کی اتھلیٹ کو بوائے فرینڈ نے آگ لگادی

مبینہ طور پر اتھلیٹ کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا


ویب ڈیسک September 04, 2024
مبینہ طور پر اتھلیٹ کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں شریک کینیا میں رہنے والی یوگنڈا کی ایک ایتھلیٹ کو مبینہ بوائے فرینڈ نے آگ لگادی۔

کینیا پولیس کے مطابق یوگنڈا کی اتھلیٹ کو مبینہ طور پر اسکے بوائے فرینڈ نے آگ لگائی جس کے باعث اسکے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

پیرس اولمپکس 2024 میں میراتھن ریس کے دوران 44 ویں نمبر پر آنے والی رنر ربیکا چیپٹگی پر ٹرانس نزویا کاؤنٹی میں انکے گھر پر حملہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ اولمپئین نے نیرج چوپڑا کو کٹادیا

ٹرانس نزویا کے پولیس کمانڈر جیرمیا اولے کوسیوم نے بتایا کہ چیپٹگی کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما نے جھگڑے کے بعد پیٹرول چھڑک کا آگ لگائی۔

اتھلیٹ کے بوائے فرینڈ ڈکسن اینڈیما کو آگ لگانے کی وجہ سے زخم آئے ہیں اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نامناسب ماحول؛ پیراگوئے کی خاتون تیراک نے نیمار سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

ربیکا چیپٹگی کے والدین کا کہنا ہے کہ انکی بیٹی نے حال ہی میں ٹرانس نزویا میں کاؤنٹی میں ایتھلیٹس کے مراکز کے قریب زمین خریدی ہے۔

دوسری جانب درج کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتھلیٹ کو آگ قبل جوڑے کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |