تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی 12 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 53 تارکین وطن کو بچالیا گیا

سرچ آپریشن کے دوران 53 تارکین وطن کو بچالیا گیا

فرانس کے شمالی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 12 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جب کہ 53 کو بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدقسمت کشتی میں 70 سے زائد تارکین وطن سوار تھے جو انگلش چینل پر فرانس کے کیپ گریسنیز ساحل سے تقریباً 5 کلومیٹر (3 میل) دوری پر ڈوب گئی۔

یہ کشتی افریقی ممالک سے تارکین وطن کو لے کر یورپی ممالک کی جانب بڑھ رہی تھی جس میں زیادہ تر ایریٹیریا کے باشندے سوار تھے۔ مرنے والوں میں 10 خواتین اور بچے تھے۔


سرچ آپریشن میں 3 ہیلی کاپٹرز اور 4 کشتیوں نے حصہ لیا جس کے دوران 12 افراد کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 50 سے زائد کو بحفاظت نکالا گیا جنھیں طبی امداد کی اشد ضرورت تھی۔ کئی کی حالت نازک ہے۔

خیال رہے کہ یہ میری ٹائم سیکٹر دنیا کے مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے یہاں سے روزانہ 600 سے زائد تجارتی بحری جہاز گزرتے ہیں اور یہاں موسم اکثر خراب رہتا ہے ہیں یہاں تک کہ جب سمندر پرسکون نظر آتا ہے تب بھی یہاں سفر خطرناک ہے۔

اس کے باوجود گزشتہ برس تقریباً 30 ہزار تارکین وطن چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے۔

 
Load Next Story