2024

آسٹریلیا ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کو کنٹرول کرنے والا ملازم سوتا رہ گیا

ایئر ٹریفک کنٹرولر مسلسل 10 روز سے نائٹ شفٹ کر رہا تھا


ویب ڈیسک September 04, 2024
ایئر ٹریفک کنٹرولر مسلسل 10 روز سے نائٹ شفٹ کر رہا تھا

آسٹریلیا کے ائیرپورٹ پر مسلسل 10 روز نائٹ شفٹ کرنے سے تنگ واحد ایئر ٹریفک کنٹرولر بھی ڈیوٹی کے دوران سوتا رہ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کے غیر ذمہ دارانہ رویے نے سب کو چونکا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برسبین ائیرپورٹ پر دسمبر 2022 میں پیش آیا تھا جب ہوائی اڈے کا واحد ائیر ٹریفک کنٹرولر سوتا رہا کیوں کہ وہ مسلسل 10 نائٹ شفٹس کرچکا تھا۔


نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے وہ صبح کے وقت کرسیوں پر ٹانگیں رکھ کر کمبل اوڑھے لمبی تان کر سوتا رہ گیا۔

رپورٹ میں کہا گiا ہے کہ خوش قسمتی سے اس دوران نہ کوئی پرواز آئی اور نہ ہی کسی نے اُڑان بھرنی تھی ورنہ کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں