مساجد اور امام بارگاہوں پر تحفظ کے انتظامات کیے جائیں قائم مقام آئی جی

جرائم کے خلاف جملہ فرائض مستعدی سے انجام دیے جائیں،غلام حیدر جمالی

جرائم کے خلاف جملہ فرائض مستعدی سے انجام دیے جائیں،غلام حیدر جمالی، فوٹو: فائل

قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے ڈیفنس تھانے کا دورہ کرکے تھانے کی حدود میں اہلکاروں کی تعیناتی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید ڈیفنس تھانے کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے ضروری احکامات دیے۔


اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو ، ڈی آئی جی ساؤتھ عبد الخالق شیخ اور ایس ایس پی ساؤتھ بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی کہ جرائم کے خلاف جملہ فرائض مستعدی سے انجام دیے جائیں اور اس ضمن میں زونل سطح پر باہمی رابطوں کو مربوط اور موثر بنایا جائے، مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات پر نماز تراویح کے وقت سیکیورٹی اقدامات کو مربوط بنایا جائے۔
Load Next Story