الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے
بلدیاتی انتخابات حالیہ قانون سازی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے، الیکشن کمیشن، نوٹی فکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ملتوی کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد تاحکم ثانی ملتوی کردیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات حالیہ قانون سازی کے پیش نظر ملتوی کیے گئے۔