کراچی میں 8 لاکھ روپے چھیننے والے ڈاکو کو تاجر نے گولی مار کر ہلاک کردیا

ایک ڈاکو فرار، مرنے والے کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی جو راجن پور کا رہائشی ہے


طحہ عبیدی September 04, 2024
(فوٹو: فائل)

شہر قائد کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں آئل شاپ کے مالک نے 8 لاکھ روپے چھیننے کی کوشش کرنے والے ڈاکو کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری محمد اسماعیل نجی بینک سے 8 لاکھ روپے لے کر آرہا تھا تو راستے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے اُسے لوٹنے کی کوشش کی اور رقم چھین کر جانے لگے۔

شہری نے فرار ہوتے وقت اپنے لائسنس یافتہ پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت رانا جاوید کے نام سے ہوئی جس کا تعلق راجن پور سے ہے، جبکہ اُس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |