جنسی ہراسانی ہر پیشے میں عورت کیلئے اہم مسئلہ ہے ایکتا کپور

خواتین کو قیادت میں آنا چاہیے اور فورسز اور ایجنسیز میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے، ڈائریکٹر


ویب ڈیسک September 04, 2024
فوٹو: فائل

بالی وڈ کی نامور ڈائریکٹر اور اداکارہ ایکتا کپور نے ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف انڈسٹری کا نہیں بلکہ ہر کام کی جگہ پر عورتوں کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے یہ بات ممبئی میں فلم 'دی بکنگھم مرڈرز' کے ٹریلر لانچ کے موقع پر کہی، جہاں فلم کے ہدایتکار ہنسل مہتا، شریک پروڈیوسرز شوبھا کپور اور کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔

ایکتا کپور نے کہا کہ کام کی جگہ پر جنسی ہراسانی ایک اہم مسئلہ ہے اور اسے بہت سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیادت میں آنا چاہیے، اور فورسز اور ایجنسیز میں خواتین کی شمولیت ضروری ہے۔

ایکتا کپور نے دو خواتین پروڈیوسرز کی جانب سے کرائم اسٹوری پر مبنی فلم بنانے کو ایک اہم اقدام قرار دیا، جسے خواتین کے لیے حفاظت اور طاقت کی علامت بتایا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیوں اور دیگر اداروں کے ٹاپ لیول پر خواتین کی ضرورت ہے تاکہ وہ قیادت کر سکیں اور خواتین کے کام کی جگہوں کو محفوظ بنا سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں