کراچی تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سمیت 8 اہلکار زخمی

سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے، ایس پی ملیر سعید رند


طحہ عبیدی September 04, 2024
پولیس نے بتایا کہ سرکاری زمین واگزار کرالی گئی ہے—فوٹو: فائل

ملیر کے علاقے راشدی گوٹھ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مبینہ قبضہ گروپ کے حملے میں ڈی ایس پی میمن گوٹھ غلام شبیر سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر سعید رند نے بتایا کہ آپریشن کے دوران قبضہ گروپ کی جانب سے پولیس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجےمیں ڈی ایس پی میمن گوٹھ غلام شبیر جمالی سمیت 8 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران قبضہ گروپ نے ہوائی فائرنگ بھی کی تاہم زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ملیر سعید رند کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے، جس کے لیے ڈی سی ملیر، اینٹی انکروچمنٹ اور پولیس کی بھاری نفری کی معاونت شامل تھی۔

ایس پی ملیر سعید رند نے بتایا کہ علاقے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر کنٹرول کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں