فیفا نے حکومتی مداخلت پر نائیجیریا کی فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا
فیفا نے نائیجیریا فٹبال فیڈریشن کے تنازعات فوری حل کرنے کیلئے خط لکھا لیکن نائجیرین حکومت نے اس کا کوئی جواب نہ دیا
فیفا نے حکومتی مداخلت کے باعث نائیجیریا فٹبال فیڈریشن کو معطل کردیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیرین عدالت نے چند روز قبل نائجیریا فٹبال فیڈریشن میں انتظامی معاملات میں حکومت کی مداخلت کے باعث پیدا ہونے والے تنازع پر حکم جاری کرتے ہوئے فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت تمام اراکین کو برطرف کردیا تھا جس کے بعد حکومت نے لارنس لونگیر کو فٹبال فیڈریشن کا عبوری سیکریٹری جنرل مقرر کردیا تھا، نائیجیریا فٹبال فیڈریشن میں ان تنازعات کے باعث فیفا کی جانب سے نائیجیرین حکومت کو خط کے ذریعے تنبیہہ کی گئی تھی کہ وہ تمام تنازعات کو 8 جولائی تک حل کرے۔
فیفا کی جانب سے خط لکھے جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت نے تنازعات حل نہ کئے جس کے بعد فیفا کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نائیجیرین حکومت فٹبال کے معاملات میں بلاوجہ مداخلت کر رہی ہے جس کے باعث فیڈریشن اراکین کی جانب سے نائیجیریا فٹبال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔