کراچی میں اگلے تین روز کے لیے مطلع جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان
صبح کے وقت نمی کا تناسب 90 فیصد جبکہ شام کے وقت 70فیصد تک بڑھنے سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے
اگلے 3 روز کے دوران شہر کا مطلع جذوی ابرآلود اور مرطوب رہ سکتا ہے جبکہ بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 1.5 ڈگری اضافے سے 34.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ 3روزکے دوران شہر کا مطلع جذوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے اس دوران صبح کے وقت نمی کاتناسب 90فیصد جبکہ شام کے وقت 70فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔
بدھ کو شہر کا مطلع بیشتر وقت صاف رہا جبکہ دوپہرکے وقت تیز دھوپ کی وجہ سے حدت محسوس کی گئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کو شہرکے مضافاتی علاقوں میں درمیانی جبکہ باقی ماندہ شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شہرکے کسی بھی علاقے میں بارش ریکارڈ نہیں ہوئی۔