2024

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے درآمدی کارگو مؤخر 3 منسوخ کیے جائیں گے اوگرا

اکتوبر میں تین کارگو منظم یا منسوخ کیے جائیں گے، ترجمان اوگرا


ویب ڈیسک September 04, 2024
ترجمان اوگرا نے بتایا کہ اکتوبر کے تین کارگو منسوخ کیے جائیں گے—فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو مؤخر کردیے گئے ہیں اور مزید تین کارگو منسوخ کردی جائیں گے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بیان میں کہا کہ اوگرا کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریفائنریز اور بہترین کارکردگی دکھانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد ریفائنریز اور ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو مؤخر کر دیا گیا ہے اور اکتوبر میں تین کارگو منظم یا منسوخ کیے جائیں گے۔

ترجمان اوگرا نے کہا کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے۔

عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ جو کارگو پہلے ہی آ چکا ہے اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا تاکہ وہ ستمبر کے آخر تک فروخت کے لیے دستیاب نہ ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں