
ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے بیان میں کہا کہ اوگرا کا آج ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریفائنریز اور بہترین کارکردگی دکھانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد ریفائنریز اور ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے حوالے سے مسائل حل کرنے کے لیے حکمت عملی اپنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو مؤخر کر دیا گیا ہے اور اکتوبر میں تین کارگو منظم یا منسوخ کیے جائیں گے۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے۔
عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ جو کارگو پہلے ہی آ چکا ہے اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا تاکہ وہ ستمبر کے آخر تک فروخت کے لیے دستیاب نہ ہو۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔