
بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایکشن فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ فلم کی پری پروڈکشن اکتوبر 2024 میں شروع ہوگی۔
فلم کے اسکرپٹ کو سلمان خان اور کمل ہاسن کے کہانی سننے کے بعد مکمل کیا جائے گا جبکہ فلم کی کہانی اور مزید کاسٹ کے بارے میں تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔
سلمان خان اور کمل ہاسن کی اس مشترکہ پروجیکٹ نے پہلے ہی مداحوں اور انڈسٹری کے اندر تجسس پیدا کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری اے آر مرگادوس کر رہے ہیں اور فلم کی ریلیز عید 2025 پر متوقع ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔