2024

12 ربیع الاول کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے کراچی پولیس چیف

علما کرام کی فول پروف سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے، کراچی پولیس چیف


Munawar Khan September 04, 2024
فوٹو فائل

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے 12 ربیع الاول کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنانے اور دہشت گردی کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہدایت کی ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں بارہ ربیع الاول کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تینوں زونل ڈی ائی جیز، ڈی ائی جی ٹریفک ، ضلعی ایس ایس پیز ، علما کرام و منتظمین اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات اور دیگر امور کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں شریک علما اور منتظمین جلوس نے پولیس چیف کو بارہ ربیع اوّل کے حوالے سے درپیش مسائل کے بارے میں گزارشات پیش کیں اور جلوس کی سیکیورٹی سے متعلق روٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔

کراچی پولیس چیف نے بریفنگ کو بغور سنا اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ترجمان کے مطابق پولیس چیف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سیکیورٹی پلان کو مدنظر رکھتے ہوئے بارہ ربیع الاول کی سیکیورٹی کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے اور دہشت گردی و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ علما کرام کی فول پروف سیکیورٹی کو بھی یقینی بناتے ہوئے شہر میں امن و امان سے متعلق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں