وزیراعلیٰ ہاؤس میں 8 ستمبر جلسے کی حکمت عملی طے مشینری ساتھ لے جانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو جلسے کی مکمل تیاری کرنے کی ہدایت کی

وزیراعلیٰ نے راستے کھلے ہونے کی صورت میں براہ راست جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کردی—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارتی نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں اسلام آباد میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت طے کرلی اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشینری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جہاں پشاور اور ہزارہ ریجن کے ارکان اسمبلی اورعہدیداروں نے شرکت کی اور اجلاس میں 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔


پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے مکمل تیاری کرنے اور راستے کھلے ہونے کی صورت میں قافلوں کو سیدھا جلسہ گاہ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں طے ہوا ہے کہ راستے بند ہونے کی صورت میں قافلے صوابی میں جمع ہوں گے اور پارٹی عہدیداروں کو کنٹینر ہٹانے والی مشنری ساتھ لے جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
Load Next Story