اختر مینگل اور مولانا فضل الرحمان کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا عزم

اختر مینگل کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات ہوئی


ویب ڈیسک September 04, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

بلوچستان کی صورت حال کیوجہ سے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دینے والے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی نے اختر مینگل کے استعفے پر کارروائی روک دی

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پارلیمان کی بے توقیری ،بدامنی اور بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا جبکہ باہمی اتحاد واتفاق سے جدوجہد کاعزم بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق اختر مینگل نے بلوچستان کے حوالے سے پارلئمنٹ میں بات نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔