بچوں کی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا


کورٹ رپورٹر September 04, 2024
فائل فوٹو

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا۔ عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر بھی کسٹڈی ٹرسٹ کو ہی دی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔ متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے ہیں۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |