عمران خان کی 6 بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر پیشی نہ ہونے پر جیل حکام سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے عبوری ضمانت میں توسیع 19 ستمبر تک کی:فوٹو:فائل

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مختلف کیسز میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے سماعت کی۔ عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی نہ کروانے کے حوالے سے جیل حکام نے آج بھی جواب نہیں جمع کروایا۔ عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔


عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ آج انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 4 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہے سینئیر کونسل لاہور میں ہیں عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔
Load Next Story