ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک September 05, 2024
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہے گا:فوٹو:فائل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا ، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میر پور خاص، عمر کوٹ، مٹھی اور تھرپارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بھی زیادہ تر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

مری، گلیات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،بالاکوٹ، بٹگرام ، کوہستان،سوات ، بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |