2024

لیاری ندی میں ڈوبے کر جاں بحق ہونیوالے 2 سالہ بچے کی لاش مل گئی

گزشتہ روز بچہ حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث ندی میں گر گیا تھا


ویب ڈیسک September 05, 2024
گزشتہ روز بچہ حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث ندی میں گر گیا تھا (فوٹو: فائل)

کراچی میں لیاری ندی میں ڈوبنے والے کم سن بچے کی لاش ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ڈھونڈ نکالی۔

بدھ کی شام 2 سالہ حمید اللہ حفاظتی دیوار نہ ہونے کے باعث لیاری ندی میں گر گیا تھا، جس کے بعد پہلے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش شروع کی لیکن ناکامی پر ریسکیو 1122 طلب کیا گیا۔

رات گئے تلاس جاری کررکھی تاہم کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے آج صبح دوبارہ سرچ آپریشن شروع کیا تو چند گھنٹوں کی تلاش کے دوران بچے کے لاش مل گئی، جسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں