الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے فارمز کی تصدیق کی منظوری دی۔ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیےگئےفارمز کی تصدیق کےلیے افسران کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔این اے 1 سے 266 تک فارمز کی تصدیق کے ٹیم لیڈر محمد ناصر خان ہوں گے۔ پی کے 1 سے 115،پی پی 1 سے297،پی ایس 1 سے120 اور پی بی 1 سے51 تک کےٹیم لیڈر کاشف عباس ملک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص ملک کو تصدیق کے عمل کے لیے سپروائزر مقررکیا گیا ہے۔ فارمز کی تصدیق کے انچارچ سید ندیم حیدر ہوں گے۔ٹیمز پولنگ اسٹیشن کی لسٹ کےمطابق اپ لوڈ کیے گئےفارم 45 اور 46 کی تصدیق کریں گی اور مسنگ فارم 45 اور 46 کی نشاندہی کریں گی۔ مسنگ فارم 45 اور 46 کی تفصیلات تیار کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ٹیمز ان فارمز کی شناخت کریں گی جو پڑھنے کے قابل نہیں اور اس بات کی بھی تصدیق کریں گی کہ تمام فارم 47، 48 اور 49 اپ لوڈ کیے گئے۔ ٹیمز کو اپنا کام 7 روز میں مکمل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔