بلوچستان میں بارشوں کے دوران 593 مویشی ہلاک ہوئے رپورٹ

بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں


ویب ڈیسک September 05, 2024
فوٹو:فائل

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران 593 مویشی ہلاک ہوئے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی محکمے (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث 7 پلوں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں سیلابی بارش سے 5 ہلیتھ سینٹر متاثر ہوئے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال سے 59719 ایکڑ پر فصلیں اور 179 کلو میٹر سڑکیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں طوفانی بارشوں سے 1591 مکانات مکمل منہدم جبکہ 15797 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان میں یکم جولائی سے اب تک 168041 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں مون سون کی بارشوں کے دوران سیلابی ریلوں میں بہہ جانے، آسمان بجلی اور چھتیں گرنے سے اموات ہوئی، یکم جولائی سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی، جاں بحق بچوں کا تعلق ضلع خضدار، ژوب اور کیچ سے ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں