سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا

عالمی سطح پر سونا 22 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 200 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا


Staff Reporter September 05, 2024
(فوٹو: فائل)

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503ڈالر کی سطح پر آ گئی۔


یہ خبر بھی پڑھیں: مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی


اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 262100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 1714روپے کے اضافے سے 224708روپے کی سطح پر آگئی۔


ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2486.28روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |