پشاور سے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا
خیبر پختونخوا میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں تھانہ سربند کی حدود اچینی روڈ سے نجی اسپتال کے ڈاکٹر محمد یوسف کے اغوا کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فقیر اللہ کی جانب سے اپنے ڈاکٹر بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق ڈاکٹر محمد یوسف اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے صبح گھر سے نکلے۔ مغوی کے والد کے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق گھر سے نکلنے کے تقریباً 15 منٹ بعد کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ حالت میں کھڑی ہے۔موقع پر پہنچے تو اسٹارٹ گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا۔
شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو اغوا کرنے والے نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 365 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔