اسلام آباد میں بلااجازت جلسے پر قید کی سزا کا بل سینیٹ سے منظور

تحریک انصاف کی بل کی مخالفت، اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جارہا ہے، اپوزیشن سینیٹرز


ویب ڈیسک September 05, 2024
تحریک انصاف کی بل کی مخالفت، اسلام آباد میں پی ٹی آئی جلسہ روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جارہا ہے، اپوزیشن سینیٹرز

سینیٹ نے اسلام آباد میں پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل منظور کرلیا، اب اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یا کسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جاسکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونے والوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں مخصوص جگہ پر پُرامن جلسے جلوس کے انعقاد کا بل پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہمارا ایک جلسہ ہورہا ہے، اس جلسے کو روکنے کیلئے یہ قانون بنایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں اجازت کے بغیر جلسہ کرنے یا شرکت پر تین سال قید ہوگی، بل سینیٹ کمیٹی سے منظور

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس بل کا کسی جلسے سے کوئی تعلق نہیں، ہم کسی پرامن جلسے کو روک نہیں رہے بلکہ ہم تو ان کو سہولت دے رہے ہیں۔

ایوان میں بل پر شق وار رائے شماری ہوئی جس میں بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک جگہ مختص کردی جائے گی، میڈیا بھی وہاں ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جلسے جلوس کےلیے کوئی ہائیڈ پارک جیسی جگہ بنادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں