اٹک میں سونے سمیت تمام معدنیات کی بلااجازت کھدائی روکنے کیلیے دفعہ 144 نافذ

پلیسر گولڈ قومی خزانے کے لیے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے، ترجمان محکمہ داخلہ


ویب ڈیسک September 05, 2024
فائل فوٹو

معدنی ذخائر اور ماحول کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب نے اٹک اور چکوال میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلع اٹک کی حدود میں دریائے سندھ کے اطراف سونے سمیت تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ کی گئی جبکہ کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 2پابندی عائد کی گئی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پلیسر گولڈ قومی خزانے کے لیے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے۔

صوبائی حکومت نے ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی اور نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پر ہوگا۔

ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی کے ساتھ ٹمبر کی نقل و حمل پر مکمل پابندی ہوگی۔

حکومت پنجاب نے قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا ہے، بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 60 روز کے لیے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔