خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ٹیسٹ منفی آگیا

تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوگئیں دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے


ویب ڈیسک September 05, 2024
(فوٹو : فائل)

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کا پی سی آر نگیٹیو آگیا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔

تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوچکی ہیں اور دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے، متاثرہ افراد کو بروقت آئسولیٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مرض کی روک تھام ہوسکی ہے۔


اس ضمن میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخوا میں ایم پاکس سے متاثرہ تین مریضوں کی صحت یابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا، پراونشل آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی کے تحت اُٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات اس بابت لائق تحسین ہیں، ہماری روٹین امیونائزیشن بھی دو مہینے کے اندر اندر کافی بہتر ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں