پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کی راہداری ضمانت منظور کرلی

درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی ہے، درخواست گزار کے خلاف جتنے مقدمات درج ہیں ان میں گرفتار نہ کیا جائے، عدالت


ویب ڈیسک September 05, 2024
(فوٹو: فائل)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے ان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست جمع کرائی گئی۔ عالم خان ادیزئی کے توسط سے جمع کرائی گئی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کیخلاف علی امین گنڈاپور کا سیشن عدالت سے رجوع


درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ضمانت دی جائے۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے راہداری ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرلی۔


مزید پڑھیں: شراب کیس؛ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پور پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ راہداری درخواست کی سماعت جسٹس ارشدعلی اور جسٹس شاہد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔


عدالت نے وزیراعلی کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے وزیراعلی کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔


عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں ان میں گرفتار نہ کیا جائے، درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی ہے۔

ایڈوکیٹ جنرل نے بتایا کہ انہیں ڈیڑھ ماہ کی راہداری ضمانت دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں