پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کی تیاریوں کا آغاز کردیا

دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، ذرائع پی ٹی آئی


ویب ڈیسک September 05, 2024
پی ٹی آئی 20 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کرے گی:ٖ:فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی جلسے کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ جلسوں کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی 12 ستمبر کو کے پی کے شہر کرک میں جلسہ کرے گی جبکہ لاہور میں 20 ستمبر کو جلسہ ہوگا۔ پارٹی قائدین اس بار ہرشہر میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں