بنگلادیش کیخلاف جسطرح ہارے اس پر شرمندہ ہوں

سابق کپتان نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میچز میں شکست پر سوال اٹھادیا


ویب ڈیسک September 05, 2024
سابق کپتان نے ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10 ٹیسٹ میچز میں شکست پر سوال اٹھادیا (فوٹو: کرک انفو)

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بنگلادیش کیخلاف پاکستانی ٹیم کی مایوس کن ٹیسٹ سیریز پر ردعمل دیدیا۔

104 ٹیسٹ اور 356 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بنگلادیش کیخلاف قومی ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی اور شرمندگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک سابق کرکٹر، کپتان کی حثیت سے بنگلادیش کیخلاف جس سے طرح قومی ٹیم ہاری ہے اس پر شرمندہ ہوں، ہم ہوم گراؤنڈ پر مسلسل 10واں میچ ہارے ہیں جو ہماری کرکٹ کے معیار کے بارے میں بہت کچھ بتایا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز، یو اے ای یا سری لنکا منتقلی کا امکان

پاکستانی ٹیم کی اگلی سیریز ہوم گراؤنڈ پر انگلینڈ کیخلاف ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اکتوبر میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتنے کا فیصلہ

دوسری جانب پاکستان مسلسل 5 ٹیسٹ ہار کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ میں محض ویسٹ انڈیز سے اوپر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |