بچوں کی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے گزشتہ روز درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا
کراچی کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کیس میں ملزم صارم برنی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
مزید پڑھیں: بچوں کی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
صارم برنی کی اس سے قبل بھی درخواست ضمانت مسترد ہوچکی ہے۔ عدالت نے گزشتہ روز صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: صارم برنی انسانی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار
ملزم صارم برنی اس وقت عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ صارم برنی کو بچوں کی اسمگلنگ کے الزام میں رواں سال جون میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق صارم برنی پر 25 سے زائد بچوں کو غیرقانونی طریقے سے امریکا بھیجنے کا الزام ہے۔ صارم برنی اور ان کے ٹرسٹ نے بچوں کوغیرقانونی طریقے سے امریکا میں مقیم والدین کواڈاپٹ کروایا۔ بچے مختلف اوقات میں کراچی میں صارم برنی ٹرسٹ کے حوالے کیے جانا ظاہرکیا گیا۔