سوشل میڈیا الزامات جھوٹے ہیں جواب نہیں دوں گا ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار لاہور ایئرپورٹ پہنچے
سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے اور خود پر عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کل رات پاکستان پہنچے، انہوں نے ستمبر میں پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا۔
جسٹس ثاقب نثار گزشتہ شب لاہور ائیرپورٹ اترے اور مختصر بات چیت میں کہا کہ میں پاکستان آ گیا ہوں، سوشل میڈیا پر الزامات جھوٹے ہیں کوئی جواب نہیں دوں گا۔