اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجکیشنزبرآمد

ممنوعہ انجیکشنز دوحہ سے آنے والے مسافروں کے پاس سے برآمد ہوئے


ویب ڈیسک September 05, 2024
ممنوعہ انجیکشنز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:فائل

کسٹمز کے عملے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے ممنوعہ انجیکشنز برآمد کرلیے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے 9 ہزار ممنوعہ انجیکشنزboostin قبضے میں لےلیے۔ممنوعہ انجیکشنز کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ممنوعہ انجیکشنزدوحہ سے آنے والے مسافروں سے برآمد ہوئے جو جدہ سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تھے۔ کسٹمز حکام نے ممنوعہ انجیکشنز کے حوالے سے مسافروں سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں