کروڑوں روپے ٹیکس دینے والوں میں کون سا بھارتی کرکٹر سب سے آگے

کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


ویب ڈیسک September 05, 2024
کوہلی نے ٹیکس ادائیگی میں دھونی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا (فوٹو: فائل)

فارچون انڈیا نے مالی سال 2023-24 کے لیے مشہور ٹیکس دہندگان کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فارچون انڈیا کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں بالی ووڈ اسٹارز، کرکٹرز کے علاوہ سیاستدانوں کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کی رپورٹ شائع کردی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویرات کوہلی نے سال 24-2023 میں 66 کروڑ بھارتی روپے (پاکستانی 2 ارب 18 کروڑ 95 لاکھ 53 ہزار سے زائد) جبکہ سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اسی دوران 38 کروڑ روپے (یعنی ایک ارب 26+ کروڑ 6 لاکھ سے زائد) ٹیکس ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ندا ڈار 2 ماہ بعد نیند سے جاگ گئیں! بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد دے ڈالی

سابق بھارتی کپتان سچن ٹندولکر نے 28 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس کی مد میں دیے جبکہ ساروو گنگولی نے 23 اور ہاردیک پانڈیا نے 13 کروڑ روپے بھارتی ٹیکس ادا کیا۔

مزید پڑھیں: یوراج کے والد دھونی کے بعد کپل دیو پر برس پڑے، ویڈیو وائرل

اداکاروں کی فہرست میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے سال 2023-24 میں 92 کروڑ بھارتی روپے کا انکم ٹیکس ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |