بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز

بھنگ صرف ادویات میں استعمال کے لیے کاشت ہوگی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ


ویب ڈیسک September 05, 2024
فوئل فوٹو

بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بل 2024 کو سینیٹ میں پیش کرنے کی تجویز دے دی گئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قانون پچھلی حکومت میں پیش کیا گیا تھا اور بھنگ صرف ادویات میں استعمال کے لیے کاشت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بل اسمبلی سے منظور ہو کر آیا ہے جو کہ وقت کا پابند ہے۔

بھنگ کنٹرول اتھارٹی کا بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے ہدایت کی کہ دو روز میں بل پر رپورٹ پیش کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |