سپریم کورٹ فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 12 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا
September 05, 2024
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا توہین عدالت کیس 12 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت، نعیم اختر افغان، جسٹس بلال حسن بینچ میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے اپنی الگ الگ پریس کانفرنسز میں اعلی عدلیہ کے ججز پر تنقید کی تھی بعد ازاں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی۔