ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثے کیلیے ہامی بھرلی
امریکی ٹی وی چینل ’’ اے بی سی نیوز‘‘ پر ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان صدارتی مباحثہ 10 ستمبر کو ہوگا
امریکا میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے حکمراں جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ٹی وی پر براہ راست مباحثے پر کہا ہے کہ ''میں اس سے بات کرنے جا رہا ہوں کیوں کہ بحثیں دلچسپ ہوتی ہیں''۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی مباحثے کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے بولنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس کے ساتھ صدارتی مباحثے پر 2 اعتراضات اُٹھاتے ہوئے انکار کر چکے ہیں۔ اُن کے بقول اے بی سی چینل کملاہیرس کا حمایتی ہے اور دوم ایک قت میں صرف ایک مقرر کا مائیک نہ کھلا ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں : کملا ہیرس کیساتھ صدارتی مباحثہ؛ ٹرمپ بہانے تراشنے لگے
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلی ویژن پر مباحثے میں ایک فریق کے بولتے وقت دوسرا مائیک مکمل طور پر بند رکھنے کی شرط عائد کی تھی جب کہ کملا ہیرس کا موقف اس کے برعکس تھا۔
حالانکہ نے ٹرمپ نے جوبائیڈن کے ساتھ اے بی سی نیوز پر صدارتی مباحثہ کرنے کو قبول کیا تھا لیکن جب ڈیموکریٹ پارٹی نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو اپنا امیدوار نامزد کیا تو وہ وعدے سے پھر گئے تھے۔
امریکی ٹی وی چینل ''اے بی سی نیوز'' کے زیر اہتمام 10 ستمبر کو ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں ہونے والا مباحثہ دونوں امیدواروں کے لیے بڑا امتحان ہے جب کہ الیکشن میں صرف دو ماہ کا قلیل وقت رہ گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جوبائیڈن کے ساتھ صدارتی مباحثے میں ٹرمپ نے سبقت حاصل کرلی تھی جس کے بعد ووٹرز کے دباؤ پر حکمراں جماعت نے جوبائیڈن کی جگہ کملا ہیرس کو امیدوار نامزد کیا ہے۔