دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش آخری دم تک کریں گے صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری کی بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر لاہور آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت


ویب ڈیسک September 05, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچے جہاں انہوں نے 25 اور 26 اگست کی شب بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کی۔

صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اُن کی خدمات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مُشکل کی اس گھڑی میں ہمدردیاں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت سے نوجوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے جس کی پوری قوم دل سے قدر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئی، دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور قربانی کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء اور انکے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ صدر مملکت نے کیپٹن محمد علی قریشی کیلئے بلندی درجات، ورثاء کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں