ٹی20 انٹرنیشنلز میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی


ویب ڈیسک September 05, 2024

منگولیا نے سنگاپور کے خلاف 10 رنز پر آل آؤٹ ہوکر مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ملائشیا کے علاقے بانگی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے کے میچ میں منگولیا کی ٹیم 10 اوورز میں 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سنگاپور کی جانب سے ہرشا بھردواج نے چار اوورز میں 3 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اکشے پوری نے 2 جبکہ راہول شیشدری اور رمیش کالی موٹھو نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

سنگا پور نے 11 رنز کا آسان ہدف محض پانچ گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

منگولیا نے 10 رنز پر آؤٹ ہوکر آئل آف مین کا ریکارڈ برابر کیا جو ان اسپین کے خلاف میچ میں قائم ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |