پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کریں چین جموں میں بم دھماکا 6فوجی زخمی

تاریخی اعتبارسےدونوں ملکوں کےدرمیان بڑا تنازع ہے، ترجمان وزرات خارجہ، بھارتی اہلکار نگروٹا تربیتی سینٹرمیں زخمی ہوئے۔

تاریخی اعتبارسے دونوں ملکوں کے درمیان بڑا تنازع ہے، ترجمان وزرات خارجہ، بھارتی اہلکار نگروٹا تربیتی سینٹر میں زخمی ہوئے، فوٹو: فائل

چین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔


کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے بیجنگ میں ایک میڈیا بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے بارے میں چین کا موقف واضح ہے کہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔انھوںنے کہاکہ تاریخی اعتبار سے مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان تنازع ہے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے چھ اہلکار جموں میں نگروٹا کے تربیتی سینٹر میں دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہوگئے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ فوجی دستی بموں سے متعلق خصوصی تربیت حاصل کررہے تھے کہ اس دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔

دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں 2000 میں پتھری بل کے علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں فرضی جھڑپ میں شہید ہونیوالوں کے اہل خانہ نے نگروٹا جموں میںبھارتی فوج کے16ویں کور کے ہیڈ کوارٹرز میں کورٹ مارشل کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہداء کے ان خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کورٹ مارشل سے انصاف ملنے کی توقع نہیں ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story