سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لیے 6 بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلیے ججز روسٹر جاری کر دیا


ویب ڈیسک September 05, 2024
—فوٹو: فائل

سریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیے لیے 6 بینچ تشکیل دے دیے گئے۔

سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلیے ججز روسٹر جاری کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد کے لیے 6 بینچز کی تشکیل کی گئی ہے۔

پہلا بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہو گا۔

دوسرا عدالتی بینچ جسٹس منیب اختر،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید احسن اظہر رضوی پر مشتمل ہے۔

بینچ نمبر 3 جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہے۔

چوتھے بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کریں گے جبکہ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ اے ملک بھی بنیچ کا حصہ ہیں۔

بینچ نمبر 5 کے سربراہ جسٹس جمال مندوخیل ہوں گے جبکہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد احمد خان بھی بنیچ کا حصہ ہیں۔

اسی طرح بینچ نمبر 6 میں ایڈہاک ججز جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔