صدر مملکت سندھ کے 10 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

صدر مملکت کراچی اور نوابشاہ میں اہم ملاقاتیں کریں گے، ذرائع


محمد سلیم جھنڈیر September 05, 2024
(فوٹو : فائل)

صدر مملکت آصف علی زرداری سندھ کے 10 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے جس کے بعد انہیں فول پروف سیکیورٹی میں بلاول ہاؤس کراچی منتقل کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری سندھ میں 10 روز قیام کریں گے اور اس دوران وہ بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

 

اس کے بعد صدر مملکت کچھ روز نوابشاہ میں قیام کرکے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔